وزیراعظم سے اویس احمد لغاری کی ملاقات،پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی اور پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاور ڈویژن
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیات نیویارک میں عرب و اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مشاورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل پر بھی بات چیت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب نے فلسطینی مقصد کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق کیا۔