اسلام آباد:

نیپرا میں کے الیکٹرک کی ایف سے اے سے متعلق ریلیف کی درخواست ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دی گئی۔

کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے کی کمی مانگ رکھی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی پاور ڈویژن نے سماعت کو مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق کے الیکٹرک سے متعلق ایک نظرثانی درخواست دائر کی ہوئی، ایف سی اے کی درخواست میں ریلیف سے یونیفارم ٹیرف نہیں رہے گا۔ وفاقی حکومت ایف سی اے کی مد میں 21 ارب کی سبسڈی دے چکا۔

حکام نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات مشکلات پیدا کریں گے، ایڈجسٹمنٹ کے لیے فِسکل اسپیس نکالنے کی کوشش ہوگی۔

وفاقی حکومت نے خط عوامی آراء کے لیے نیپرا ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا نے دوبارہ اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ سماعت آئندہ ہفتے رکھی جائے گی تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے کمنٹس جمع کروا دیں، ایف سی اے کی سماعت عوامی ہوتی ہے، آپ کی درخواست کا وقت انتہائی نا مناسب ہے۔

دوران سماعت، چیئرمین نیپرا نے سوال اٹھایا کہ ایف سی اے کا سبسڈی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ سبسڈی ایف سی اے کی بیچ میں کہاں سے آگئی؟

حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں اور تجزیہ کرنے میں وقت لگ گیا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ سماعت کے دوران درخواست آئے۔ پاور ڈویژن نے کہا کہ کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ میں ایکچوئل ریفرنس سے ہٹ کر فیصلہ بھی آتا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے سوال اٹھایا کہ کوارٹرلی اور ایف سی اے کا آپس میں کیا تعلق ہے، یہ بتائیں؟ ساری تکنیکی بحث ہے ہم اس پر یہاں نہیں بات کر سکتے۔

حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ ریگولیٹر کا کوئی فیصلہ بھی آتا ہے تو ٹیرف کے لیے رکھی گئی رقم کا تعین ہوتا ہے، یونیفارم ٹیرف کے لیے ایف سی اے کو بھی شامل کرنے کی سمری تیار کی ہے، سمری کابینہ میں جائے گی اور اگر منظور ہو جاتی ہے تو آج کی سماعت غیر مؤثر ہو سکتی ہے، ابھی بھی اسطرح کے اقدامات کے لئے 125 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کتنا عرصہ آپ یہ ریلیف روک سکتے ہیں دو، چار، چھ ماہ بعد کیا کریں گے؟ ممبر نیپرا پنجاب نے کہا کہ ایف سی اے تو یونیفارم ہے ہی نہیں۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سماعت کے لیے ریگولیٹر نے ایک طریقہ کار طے کر رکھا ہے، اخبارات میں اشتہار ہوتا ہے سماعت میں شہری شریک ہوتے ہیں، عوامی سماعت کا تاثر انتہائی غیر مؤثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کی درخواست مؤخر کرنے کی استدعا پر سی ای او کے الیکٹرک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک وہی پاس آن کرے گی جو نیپرا اتھارٹی دے گا، کے الیکٹرک کا گزشتہ سالوں ایف سی اے پازیٹو ہوتا تھا، باقی ڈسکوز کا تب ایف سی اے نیگیٹو ہوتا تھا۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ صارفین کو مہنگی بجلی ملتی تھی تب ٹیرف پر اثر کیوں نہیں پڑتا تھا، انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھ کر ریگولیٹر جو فیصلہ کرے ہمیں قبول ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین نیپرا نے پاور ڈویژن نے ایف سی اے کی کی درخواست کے الیکٹرک نے کہا کہ کرنے کی کے لیے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش