کے الیکٹرک میٹھادر کے تاجروں کا معاشی قتل عام کررہی ہے‘ عثمان سعید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) میٹھادر میں واقع کراچی کے قدیم ترین صرافہ بازار کے دکانداروں نے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجاً کاروبار بند کرنے کی دھمکی دے دی ال کراچی جیمز اینڈ جیولر ز گروپ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر عثمان سعید کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار میٹھا در جو پاکستان قیام ہونے کے بعد سے قائم صرافہ بازار ہے‘ کے الیکٹرک کی بدمعاشی عروج پر ہے۔ علاقے میں بدترین لوڈ شیڈنگ دکانداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ میٹھادرصرافہ بازار جو کراچی اور پورے پاکستان کاکاروباری و تجارتی حب ہے اس میں پورے دن میں چار چار دفعہ دو دو گھنٹے بلکہ اس سے زیادہ کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار بالکل تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ کراچی کی جیولر برادری کے ساتھ ساتھ قرب و جوار میں رہنے اور کاروبار کرنے واے بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث اذیت کا شکار ہیں۔ عثمان سعید نے کہا کہ اگر علاقے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوڈ شیڈنگ
پڑھیں:
کراچی: اورنگی بجلی نگر میں لوم فیکٹری کے اندر مشین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
کراچی:اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔