ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پریس ٹی وی کے مطابق اتوار کو ایرانی پارلیمان کے رکن اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا کہ پارلیمان اس معاملے پر متفق ہو چکی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے پاس ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی جارحیت اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی کے جواب میں عالمی توانائی کی تجارت کے لیے اہم شاہراہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق اتوار کو ایرانی پارلیمان کے رکن اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا کہ پارلیمان اس معاملے پر متفق ہو چکی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے پاس ہو گا۔ انہوں نے کہا، "مجلس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کیا جانا چاہیے، لیکن حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے پاس ہے۔" آبنائے ہرمز، جو خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہے، عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے۔
مختلف اندازوں کے مطابق روزانہ تقریباً 17 سے 18 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، جو عالمی توانائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ تنگ آبی گزرگاہ قطر جیسے ممالک سے مائع قدرتی گیس (LNG) کی نقل و حمل کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ آبنائے ہرمز واحد سمندری راستہ ہے جو خلیج فارس کو کھلے سمندر سے ملاتا ہے اور ایران، سعودی عرب، عراق، کویت اور متحدہ عرب امارات جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک اسی خطے میں واقع ہیں۔ ماہرین طویل عرصے سے خبردار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا بندش سے عالمی تیل کی قیمتوں میں فوری اور شدید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی کی سلامتی متاثر ہو گی۔ اتوار کی صبح امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے سے قبل ہی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ سمندر تک پھیل سکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹریٹجک ماہرین نے کہا تھا کہ امریکی فوجی مداخلت امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے مہنگی ثابت ہوگی، خاص طور پر اگر آبنائے ہرمز بند کر دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر کی زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں چند دنوں میں بند ہو جائیں گی کیونکہ انہیں چلانے کے لیے ضروری توانائی کی سپلائی ختم ہو جائے گی۔ کچھ پیش گوئیوں کے مطابق، اگر آبنائے ہرمز بند ہو جاتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی ہفتے میں 80 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ متبادل راستوں پر بھاری لاگت آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے کے رکن نے کہا
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔