ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔

وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

میرپورخاص: پینشنربزرگ خاتون کی موت پر ساتھیو ں کا احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک کی پینشنر بزرگ خاتون کی موت پر پینشنرز سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان میرپورخاص مین برانچ (حیدرآباد روڈ) پر پینشنرز نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، جس میں پینشنرز کو ‘‘اینیول بجٹ انکریز’’ ، میڈیکل پر انکریز دینے کا حکم دیا گیا تھا لیکن بینک انتظامیہ توہینِ عدالت کی مرتکب ہوئی ہے جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ نیشنل بینک کے صدر کے خلاف فورا توھین عدالت کی قانونی کارروائی شروع کی جائے نیشنل بینک انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر ایک سرکلر جاری کرے، جس میں پینشنرز کو تمام سہولیات کی واضح فراہمی کا سرکیولر جاری کیا جائیمظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ برانچ منیجر اور غفلت کے مرتکب اعلیٰ افسران کے خلاف فوری FIR درج کی جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • استنبول :دہشت گردی کا خاتمہ‘ پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات آج ہونگے
  • کراچی، رام سوامی میں ڈمپر حادثے نوجوان کی ہلاکت، چوتھا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • میرپورخاص: پینشنربزرگ خاتون کی موت پر ساتھیو ں کا احتجاج
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت ، 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج کرنیوالے جی سی یونیورسٹی کےملازمین نوکری سے برطرف
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • وال چاکنگ پر اب دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے