اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، اس وقت ملک کے دو کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70فیصد ڈسکائونٹ مل رہا ہے، ان دو کروڑ صارفین کو 11.

50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا، سندھ 16 سالہ کارکردگی بتائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد دعلی  شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے۔

  واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی۔

لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلیے نئے ٹیکس کا ارادہ نہیں،حکومت
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
  • حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 
  • سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہ فوجی تنصیبات کو آگ لگانے پر ہارپہنائیں گے : اعظم تارڑ