وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کی رپورٹس حکومت کے سرکاری مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرتی ہیں اور اس کا مقصد عوام میں الجھن پیدا کرنا ہے۔
ترجمان نے واضح کیاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان درست ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جاری موسم گرما کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد نیپرا نے بغیر کسی تاخیر کے ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کے لیے 4 اپریل کو سماعت کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ریلیف پیکیج کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اس کا اطلاق ملک بھر کی تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔
ترجمان نے کہاکہ یہ ریلیف مہینوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس میں ٹیرف کو کم کرنے کے لیے آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پییز) کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
انہوں نے کہاکہ جب اصل اثر عوام تک پہنچ رہا ہو تو ٹیرف کے زمرے پر بحثیں غیر ضروری ہیں، اس بروقت اقدام کے لیے حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواہیں بجلی ٹیرف بجلی کی قیمتیں ترجمان پاور ڈویژن ردعمل ریلیف شہباز شریف مؤقف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افواہیں بجلی ٹیرف بجلی کی قیمتیں ترجمان پاور ڈویژن ریلیف شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی کے لیے اور اس
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا سابق سنیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق سنیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عباس آفریدی مرحوم کے ناگہانی حادثے میں انتقال پر افسوس ہے۔(جاری ہے)
اپنے بیان میںمولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم اپنے شایان شان رحم والا معاملہ فرمائے۔انہوںنے کہاکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں۔