وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرحدو ں پر تناؤ کی حالت ،وزراء کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ

وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں
صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا

سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تاحال بہت سے اہم اقدامات نہیں لیے گئے یہاں تک کہ آل پارٹیز کانفرنس سے لے کر مشترکہ پارلیمانی اجلاس تک کا بھی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم حکومت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلہ کر لیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت تنخواہ و مراعات ترمیمی آرڈیننس 2025جاری کردیا، جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں رکن اسمبلی کے برابرر کر دیں، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈیننس اطلاق یکم جنوری سے نافذالعمل ہوگا۔آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار مقرر کردی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جب کہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے مارچ میں وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔صدر مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188فیصد اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
  • گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلیے قیمت بڑھانی پڑے گی، حکام سوئی ناردرن
  • کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، 900 کے بجائے 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی، سیکرٹری پاور ڈویژن
  • گوادر پورٹ سے بلوچستان کو حصہ نہ دینے کا معاملہ وفاق کیساتھ اٹھائینگے، سرفراز بگٹی
  • سرحدو ں پر تناؤ کی حالت ،وزراء کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ
  • پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو ملا بڑا اعزاز
  • پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی ایکسی لینس ایوارڈ کی حقدار
  • کراچی میں پانی کا بحران سنگین، چھ دن بعد بھی فراہمی بحال نہ ہوسکی