City 42:
2026-07-24@09:15:02 GMT

بجلی بلوں میں 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

  شاہدسپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مکمل طور پر ریلیف نہ دیا جا سکا,بجلی کے بلوں میں صارفین کو 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا.
  ذرائع کے مطابق ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا فیصلہ کوارٹر ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے،نیپرا کی جانب سے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد باقی ریلیف دیا جا سکے گا۔

وزیراعظم نے صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا اعلان کیا تھا،فیول پرائس اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپے نوے پیسے ریلیف دیا گیا۔

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعشاریہ چھیالیس روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا،اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعشاریہ نوے روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے