آئندہ بجٹ میں زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا جا رہا ہے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ وہ افراد جو ماہانہ چار لاکھ روپے سے زائد پنشن وصول کر رہے ہیں ان پر 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس
پڑھیں:
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔