ناصر شاہ کی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے سخت ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ نے کراچی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا اور کراچی سمیت دیگر اضلاع میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے سخت ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے انہیں صفائی آپریشن سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر نجی کمپنیز کے عہدیداران اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلیے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی لاڑکانہ، ڈی جی ایس بی سی اے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران سے ٹیلی فونک رابطے کرکے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کی فیس کے الیکٹرک کے ذریعے موصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مہنگے ٹیرف سے پریشان عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ وزیر بلدیات سندھ نے اجلاس میں نجی، کمپنیزکو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا معیار بہتر بنانے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلیے اپنے ریسورسس اور سینٹری ورکرز معاہدے کے مطابق تعینات کرکے معاہدے کی پاسداری کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔