زیادہ پنشن پر ٹیکس لگانے کی تیاری، اطلاق کب سے ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن پر معمولی انکم ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے ماہانہ 4لاکھ روپے سے زائد کی پنشن پرمعمولی انکم ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی انکم ٹیکس لگانےکا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی انکم ٹیکس کا پیغام دینا ہے ماہانہ 4لاکھ روپے پنشن پر 2.
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
زیادہ پنشن لینے والے سول ملٹری اور عدلیہ سمیت تمام طبقے کے افراد ٹیکس کی زدمیں آئیں گے۔
آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے پر غور کیا جارہا ہے، سالانہ 6لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔
انکم ٹیکس کی چھوٹ ماہانہ 50ہزار آمدن سے زائد پر بھی دینےکی تجویز ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زیادہ پنشن انکم ٹیکس ٹیکس کی
پڑھیں:
انکم ٹیکس آڈیننس میں ترامیم پر تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
کلیم اختر: وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو غیر معمولی اختیارات دینے کا معاملہ، انکم ٹیکس آڈیننس میں متعارف کروائی گئی ترامیم سے تاجر تنظیموں میں بھونچال آگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر یا متعلقہ ٹیکس دفاتر کا چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ پر عملہ تعینات کر سکے گا، ایف بی آر کی جانب سے بڑی مخصوص انڈسٹریز کیساتھ اب دیگر کاروباری جگہوں پر عملہ تعینات کیا جاسکے گا۔
سیکشن 175 سی میں متعارف کردہ ترمیم سے ٹیکس میں چوری کروانیوالوں میں بے چینی سی دوڑ گئی، تاجربرادری کی بڑی تعداد تاحال اپنی آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
ٹیکس میں چوری ہونے سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے لئے ترامیم کی گئی ،سیکشن 138 اور 140 کے تحت عدالتوں کے فیصلے کی بنیاد پر ٹیکس بھی فوری طور پر واجب الادا ہوگا۔