آئی ایم ایف کا آئندہ بجٹ میں زیادہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بجٹ 26-2025 سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے اور بجٹ اہداف کو حتمی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف وفد 14مئی کو پاکستان آئے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی پاکستان آمد سے پہلے اہم تجاویز پر غور جاری ہے اور بڑے پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور چھوٹے ملازمین کو ریلیف دینے کی تیاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 4 لاکھ روپے یا زیادہ پنشن پر 2.
ریٹائرڈ سول، ملٹری ملازمین اور ججز سمیت عدلیہ کا شعبہ بھی شامل ہیں۔
سالانہ کم از کم انکم ٹیکس چھوٹ میں اضافے کی بھی تجویز ہے جبکہ سالانہ انکم ٹیکس کی چھوٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر زیادہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس عائد پر انکم ٹیکس زیادہ پنشن ایم ایف
پڑھیں:
اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔
چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق