پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی مقرر کرنے کی تجویز ہے. ایف بی آر کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کیلئے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیاہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر11 ہزار800 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرسکے گا۔عدالتوں میں ٹیکس کیسز سے500 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ٹیکس کیسزمیں ریکوری نہ ہوئی تو 12 ہزار 334 ارب کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ ٹیکس کیسز میں ریکوری نہ ہونے کی صورت میں نظرثانی ہدف کا شارٹ فال ہوگا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف بی
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج، پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِمقابل
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔
پاکستان چیمپئنز کی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں فائنل سے قبل لکھا گیا:
’آخری پڑاؤ: فائنل‘دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کی منظوری حاصل ہے۔
یہ ٹورنامنٹ ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن کا تعلق کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے۔
2024 میں آغاز لینے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جہاں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل جیسے مایہ ناز سابق کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق فائنل کا آغاز رات 8:30 بجے ہوگا۔ شائقین کرکٹ ایک دلچسپ اور یادگار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں