عالم دین  کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنانے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

افغان خارجی دہشت گرد سطورے خوگیانہ کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا جس میں اس نے بتایا کہ کہ وہ  ننگر ہار کا رہنے والا ہے۔

دہشت گرد سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔
دہشت گرد سطورے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے، کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔

ننگرہار میں ادویات کی ڈلیوری کے کام میں ملازمت کی، عاصم نے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی، عاصم نے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملایا۔
سطورے نے ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد کے ہاتھ   پر بیعت کی۔

سطورے علاج کے لیے پشاور آیا، علاج کے بعد کمانڈر قاری محمد نے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کا حکم دیا، کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا حکم دیا۔

کابل سے کمانڈر قاری محمد نے ایک عالم دین  کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہو گیا۔

Monitoring:

Afghanistan & IAG: The Breeding Ground of Terrorism ????

Falsely blaming others while terrorism flourishes within their own borders & among their own citizens

???? Confession Statement of Arrested Afghan Citizen 'DAESH' Terrorist

???? Part 1/9 pic.

twitter.com/N7eGQnzFlO

— Hybrid Front Pakistan (@PakHF_) October 27, 2025

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلنگ

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار