Daily Mumtaz:
2025-06-20@18:02:38 GMT

لکی مروت: مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 2 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

لکی مروت: مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 2 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں دریائے گمبیلا پل کے قریب مسافر گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم طبی عملہ مکمل نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے کا جائزہ لیا جا سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں فائرنگ سے 45 سالہ احسان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق گولی مضروب کے سینے پر لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جبکہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے کا بتایا گیا تھا۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی شادی لان کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ احمد نامی شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بس حادثے میں پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی
  • خانیوال: ٹرین حادثہ میں 27 مسافر زخمی  
  • زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی، ڈمپر حادثے میں جاں بحق خاتون کے بیٹے کا شکوہ
  • اوکاڑہ: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی
  • ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، متعدد مقامات پر تباہی، 50 سے زائد افراد زخمی
  • ایران کا سب سے بڑا میزائل حملہ، آرمی کمانڈ و انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت نشانہ بن گئی
  • اسرائیلی حملوں سے ایران میں اب تک کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں؟
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی
  • نائیجیریا کے گاؤں پر ہولناک حملہ، 100 افراد جاں بحق