الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 85 ٹن تیار کھانے، 10 ٹن چاول اور 2 ٹن پاؤڈر دودھ پر مشتمل 97 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں موجود سامان پیر کے روز جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے عمان (اردن) کے لئے روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی 16 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 85 ٹن تیار کھانے، 10 ٹن چاول اور 2 ٹن پاؤڈر دودھ پر مشتمل 97 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں موجود سامان پیر کے روز جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے عمان (اردن) کے لئے روانہ ہوا۔

مجموعی طور پر 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2142 ٹن (1615 ٹن غزہ، 416 ٹن لبنان، 111 ٹن شام) امدادی سامان مشرق وسطیٰ میں متاثرین کے لئے بھجوایا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین اور مشرق وسطی ڈی ایم اے امدادی کھیپ کے مطابق کے لیے کے لئے

پڑھیں:

نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں

امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، امریکی ناظم الامور نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، بچوں کو اٹھایا، پیار بھی کیا، سیلاب سے بحالی کی پاکستانی کوششوں کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیاء کی فراہمی کو اجاگر کیا۔

امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی، ناظم الامور نٹالی بیکر نے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کو سراہا اور امدادی کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران اور کاروبار، حکومت، آئی ٹی، تعلیم، آرٹس، ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔

نٹالی بیکر نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیا اور کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بہترین امریکی ٹیکنالوجی، اختراعات اور کاروبار لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
  • بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
  • نٹالی بیکر کا دورہ قصور، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ