کراچی میں پولیس افسر کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال، ڈاکو قیمتی سامان لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ واردات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔