چین میں کشتی حادثہ کے باعث 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں، کچھ مقامات پر سیکیورٹی حادثات کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو گہرائی سے سبق سیکھنا چاہئے، تمام فریقوں کی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا چاہئے، اور بڑے اور غیر معمولی طور پر سنگین سیکیورٹی حادثات کو سختی سے روکنا چاہئے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ناصر کالونی کی لالا آباد گلی میں گولی لگنے سے 50 سالہ خاتون شمیم زوجہ قاسم زخمی ہو گئیں۔
واقعے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے 18 سالہ لڑکی لائبہ زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی کہاں سے اور کیسے چلی۔
لیاری کے علاقے بغدادی میں علی ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان حسنین زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گل بائی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی ہے۔