Daily Sub News:
2026-07-24@11:11:48 GMT

چین میں کشتی حادثہ کے باعث 10 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

چین میں کشتی حادثہ کے باعث 10 افراد ہلاک

چین میں کشتی حادثہ کے باعث 10 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں، کچھ مقامات پر سیکیورٹی حادثات کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو گہرائی سے سبق سیکھنا چاہئے، تمام فریقوں کی ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا چاہئے، اور بڑے اور غیر معمولی طور پر سنگین سیکیورٹی حادثات کو سختی سے روکنا چاہئے.

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ، زخمیوں کا علاج کرنے ، اہل خانہ کو تسلی دینے، اور متعلقہ امور سے نمٹنے اور حادثے کی تحقیقات جیسے تمام امور اچھی طرح انجام دیئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی دھمکی پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان چین کی جانب سے جاپانی سویلین طیارے  کی چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی سخت مخالفت امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش