مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک افسوسناک حادثے میں بھارتی فوج کا ٹرک سڑک سے پھسل کر 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی ٹرک جموں سے سری نگر کی جانب جا رہا تھا اور بیٹری چشمہ کے مقام پر قابو کھو بیٹھا۔

ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا، تاہم کھائی کے نچلے حصے تک پہنچنے میں تاخیر کے باعث تینوں اہلکار جاں بحق ہو چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید

پولیس  نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ اس دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس  نے بتایا کہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، گزشتہ شب بنوں کے علاقے میں چوکی فتح خیل پر نامعلوم دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 03 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ کئی دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کہ کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت روح نیاز کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج
  • آج بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو چھ برس مکمل ہو رہے ہیں؛ صدرِ مملکت
  • بھارتی حکومت کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس کرینگے، فاروق عبداللہ
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • بھارت :گاڑی نہر میں گرنے سے11افراد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جعلی مقابلہ، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کا دعویٰ مسترد کردیا