حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ و مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کو مظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بیش بہا قربانیاں دے کر تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے، بھارت اپنی ناکامیوں کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و جبر تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ و مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کو مظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے مذموم عزائم ہرگز حاصل نہیں کر سکتا، بھارتی قیادت یہ جان لے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو اپنی آزادی تک جاری و ساری رکھیں گے۔صدر آزاد جموں و کشمیر اور حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے درمیان اس ملاقات میں پہلگام واقعے کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری اسرائیلی طرز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فورسز نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ نہتے کشمیریوں کے گھروں کو بارود لگا کر مسمار کیا جا رہا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ڈالا جا رہا ہے، کشمیری طلباء کو بھارت کی مختلف ریاستوں میں تشدد اور حراساں کیا جا رہا ہے اور کشمیری خاندانوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وفد میں کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، میاں مظفر، شیخ عبدالماجد، سید گلشن، منظور احمد ڈار، عدیل مشتاق وانی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت کانفرنس تحریک آزادی جا رہا ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔

تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 700 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے قافلے کا حصہ تھا، جسے بیٹری چشمہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جو تاحال جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی فوجی ٹرک کو حادثہ فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بیس کیمپ کا پورا نظام تحریک آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے، چوہدری انوارالحق
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 فوجی ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک
  • او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف شدید ردعمل
  • مودی سے ملاقات کرنے والے وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے خود کو لعنت کا حقدار کیوں قرار دیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی میزبانی میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی میزبانی میں کل جماعتی یکجہتی کانفرنس
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس
  • آزاد جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی