لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے کونسے اہم اقدامات کرلیے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع علاقوں کے شہریوں کو 2 ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آزاد کشمیر کے 13 انتخابی حلقے ایل او سی پر واقع ہیں جن میں ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی مناور سیکٹر کے عوام پاک فوج کے ہمراہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پرعزم
ایل او سی سے متصل علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے سرکاری اور نجی مشینری تعینات کی جائے گی۔ مزید تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر حکومت ایل او سی کے شہری لائن آف کنٹرول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت ایل او سی کے شہری لائن ا ف کنٹرول ایل او سی کے لیے
پڑھیں:
ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ چند روز میں کئی مرتبہ حملے کا منصوبہ بنایا، مگر بیک فٹ پر گیا، پاکستان کی افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے پاکستانی اور عالمی میڈیا کیلئے دو روزہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دورے کا اہتمام کیا گیا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جنہیں بھارت دہشت گرد کیمپ بتاتا ہے۔
9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار