مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کا ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
 بھارتی فوج کا ٹرک جموں سے سری نگر جارہا تھا جو بیٹری چشمہ کے قریب 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔
 حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، تاہم جب تک ٹیمیں کھائی کے نچلے حصے تک پہنچیں، تینوں فوجی اہلکار دم توڑ چکے تھے۔
 ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر:۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کے تحت ضلع ڈوڈہ کے تمام اسکولوں میں ”وندے ماترم” پڑھنے کو لازمی قرار دیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح کی مجلسوں میں وندے ماترم پڑھناطلبا کے لیے یقینی بنائیں۔
علمائے دین، سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے اس اقدام کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی پر آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی دانستہ کوشش قراردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حکم نامے کوتوہین آمیزاور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔