مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک حادثے کا شکار، 3 فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔
تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 700 فٹ گہری کھائی میں گرنے والی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
ٹرک قومی شاہراہ 44 پر جموں سے سری نگر جانے والے قافلے کا حصہ تھا، جسے بیٹری چشمہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں جو تاحال جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی فوجی ٹرک کو حادثہ فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی فوجی ٹرک کو حادثہ فوجی ہلاک وی نیوز
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔