مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کی مودی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللّٰہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر
ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر ٹینڈرز کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔