معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔

نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔

نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟

انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن ہے، یہ کوئی تصویریں بنانے جیسا انفرادی کام نہیں۔

نواز الدین نے کہا کہ ایک سپر اسٹار عام فلم کو بھی بڑی بنا دیتا ہے اور سلمان خان جیسا اسٹار تو فلم بینوں کو کھینچ لاتا ہے۔

ادکار نے بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بھائی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے خود ڈائیلاگ دیے تھے۔ وہ لوگوں کو آگے لاتے ہیں۔ حوصلہ دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ عید پر ریلیز ہونے کے باوجود سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر صرف 110 کروڑ روپے کما سکی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: الدین صدیقی نواز الدین کہا کہ

پڑھیں:

سیتھ رولنز کی ریسلنگ کے بجائے کوٹ کے چرچے، مگر کیوں؟

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔

اس طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشہور ریسلر رے مسٹیریو سے متعلق بری خبر!

ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل ہوئے تھے، جس کی تصاویر راستہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔
 

        View this post on Instagram                      

A post shared by R A S T A H - راستہ (@rastahofficial)

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے‘خواجہ سلمان رفیق
  • نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو
  • ملکی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے؛ نواز شریف
  • قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف
  • سیتھ رولنز کی ریسلنگ کے بجائے کوٹ کے چرچے، مگر کیوں؟
  • حکومت، آجر اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر سہ فریقی مکالمہ کیا جائے، شوکت عزیز صدیقی
  • بھارت نے جنگ کی تو سرحد پر فوج کے ساتھ لڑوں گا، غلام محی الدین
  • دشمن آنکھیں دکھا رہا ہے، متحد ہونا ضروری، اتحاد میں بانی کو بھی شامل کریں، سلمان اکرم راجہ
  • امیشا پٹیل سلمان خان کو شادی شدہ کیوں نہیں دیکھنا چاہتیں؟