نئے پوپ کا انتخاب؛ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر پوسٹ کرکے تنازع کھڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ دعائیہ تقریب کے لیے تیار ہوئے ہیں۔
یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے اور ایک ایسے وقت شیئر کی گئی جب پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر کسی کے مذہبی مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔
تاہم ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک صرف مذاق ہے جسے حس مزاح کے علاوہ اور کچھ نہیں سمجھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے اور اب ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے
پڑھیں:
میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ہالووین 2024 کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ رومن تھیم والے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں زکربرگ نے بتایا کہ اس بار ہالووین کا تھیم انہوں نے خود منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ
زکربرگ نے لکھا کہ وہ کم ہی ایسا موقع پاتے ہیں جب وہ خود لباس کا موضوع طے کریں، لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اسے رومن ہی رکھتے ہیں۔ مزید یہ بھی لکھا کہ اگر مارس سلائیڈز پہنتا تو وہ ایڈیڈاس ہی ہوتے۔
View this post on Instagram
A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)
سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں مارک زکربرگ کو سنہری ہیلمٹ، سرخ کیپ، سفید ٹیونک اور روایتی رومن آرمر میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ پرسِلا چان بیج رنگ کے رومن لباس میں کھلونوں کی کمان اور ایک فاؤن تھامے ہوئے نظر آئیں۔ ان کی بیٹیاں میکسیما چان، آگسٹ چان اور اوریلیا چان زکربرگ بھی اسی تھیم کے مطابق تیار ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
زکربرگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہالووین کے لباس میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک اور تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ مارس کے لیے میسیجنگ کا ایک عام دن۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال زکربرگ نے کیانو ریوز کے مشہور کردار جان وِک کے روپ میں آ کر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آگسٹ چان اوریلیا چان زکربرگ رومن شہنشاہ مارک زکربرگ میٹا میکسیما چان ہالووین