جویریہ سعود کا باحجاب تصاویر کیساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)
انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ یہ راستہ میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیاں لائے۔ آمین۔‘
جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا جس کا اظہار صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔
صارفین نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا وہ حج پر جارہی ہیں؟ بعض صارفین نے نیے سفر کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اللّٰہ استقامت عطا فرمائے۔
تاہم اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرکے صارفین کی مشکلات حل کر دی اور نئے انداز کی وضاحت بھی دے دی۔
View this post on InstagramA post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)
انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بدلا ہوا یہ انداز میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔
اداکارہ نے نئے ڈرامے سے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن لکھا کہ میں بہت پُرجوش ہوں، میں اپنے نئے کردار کے ساتھ جلد آ رہی ہوں، ایک نئے سفر کے لیے تیار ہوجائیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سفر کے
پڑھیں:
چینی کی صنعت نے 300 ارب کما لئے، صارفین مارے گئے: قائمہ کمیٹی
اسلام آباد‘ لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں شوگر ملز کی جانب سے چینی کی من مانی قیمتوں سے منافع کمانے کا تذکرہ ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کا اجلاس سید حسین طارق کی زیر صدارت ہوا۔ ممبر کمیٹی ذوالفقار علی نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے سے چینی کی صنعت نے300 ارب روپے کمالیے ہیں لیکن کسان اور صارفین مارے گئے، اسے آئندہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس کیلئے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نمائندہ ایف بی آر نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ23تمباکو کمپنیوں میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اب پتہ چل سکے گا کتنا تمباکو مارکیٹ میں آرہا ہے، کتنی کاشت ہورہی ہے، جنرل سیلز ٹیکس سگریٹ پر ہے، تمباکو پر نہیں۔ سگریٹ پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایم ڈی کراپس پاکستان کا کہنا ہے کہ پورے خطے پر نظر ڈالی جائے تو پالیسی کی سطح پر دنیا آگے نکل گئی ہے، ہمیں پالیسی بنانے کی سطح تک معاونت درکار ہے، دنیا ڈرون اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت آگے نکل گئی ہے۔علاوہ ازیں حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک شوگرڈیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔ شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم ٹیکس دینے والے لوگ ہیں ،ملک بھر سے 15بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ممبران کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔