اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کی سالگرہ سے تصویریں شیئر کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں۔
یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ شہزادی نے بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
A post shared by Xtianna (@_xtianna_)
ان تصاویر میں شہزادی شیخہ مہرہ، ان کی والدہ کو بیٹی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا ’فرشتہ‘ قرار دیا ہے۔
اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کے یہاں گزشتہ سال یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم ہوئی تھی۔
شیخہ مہرہ المکتوم نے گزشتہ سال 16 جولائی کو سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو شیخ مَانع المکتوم کی سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیخہ مہرہ المکتوم بیٹی کی
پڑھیں:
کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 جی شاہ فیصل چوک گلی نمبر 2 میں واقع مکان نمبر 39 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، گھر میں آگ لگتے ہی علاقہ مکین جمع ہوگئے اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا، گھر میں آتشزدگی کے دوران 2 خواتین شدید جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ایدھی ایمبولیسنز کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں خواتین دوران سفر دم توڑ گئی، جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے کی گئیں۔ ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 9 بجے کے بعد پیش آیا، گھر گراؤنڈ پلس ون فلور بنا ہوا ہے اور آگ گراؤنڈ فلور میں لگی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تب تک گراؤنڈ فلور مکمل جل چکا تھا اور ہرطرف پانی ہی پانی تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اور گھر میں باورچی خانے کے باہر نصب بجلی کے بورڈ سے آگ بھڑکی، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا ہے۔ ایچ ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے، پولیس نے اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔