چیئرمین ٹائون کمیٹی تلہاروعملے کیخلاف شہریوں کی پوسٹیں شیئر
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-11-8
تلہار (نمائندہ جسارت) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی تلہار سردار میر عبدالعزیز جمالی اور ٹاؤن عملے کی کارکردگی پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مخالفت اور حمایت میں شدید الفاظی جنگ جاری شہری سوشل میڈیا درجنوں پوسٹیں شیئر کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں نے ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کھول کررکھ دیا ہے شہرکی سڑکیں اور محلے جب تلاب کا منظر پیش کرنے لگے تو شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور گلیوں محلوں کی ابتر حالت کی تصویریں شیئر کرنے لگے اس بعد شہر میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن انتظامیہ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جیسے الفاظی جنگ شروع ہوگئی ایک جانب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کے حامی چیئرمین کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور خاندانی شخصیت بتاتے ہوئے شہر میں کیے گیے ترقیاتی کام جن میں واٹرسپلائی گلیوں کی مرمت سمیت دیگر کاموں کا حوالہ دیکر ان کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی سے خائف افراد شہر کو ملنے والے فنڈ میں کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی تلہار میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد درجنوں تک جاپہنچی ہے یہ گھوسٹ ملازم گھر بیٹھے ہزاروں روپے مالیت کی مفت تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ مخالفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی تلہار میں کئی درجن افراد جعلی طور پر بھرتی کیے ہوئے ہیں جو شہر کے بجٹ پر بوجھ ہیں جعلی اور من پسند افراد کو ٹاؤن کمیٹی سے فوری طور پر نکالا جائے تاکہ بچت کا پیسہ شہر کی ترقی پر خرچ ہوسکے۔ شہریوں کی سوشل میڈیا کی یہ الفاظی جنگ صرف الفاظی جنگ تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ اب یہ ایک قانونی جنگ میں بھی تبدیل ہوگئی ہے شہر کے ایک نوجوان وکیل حرثم کہری نے ٹاؤن کمیٹی تلہار کی کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے جس کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے اس تمام تر صورتحال پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی تلہار سردار میر عبدالعزیز جمالی کا کہنا ہے کہ تلہار شہر کی باشعور عوام جانتی ہے کہ میرا کردار صاف ہے اور میں نے ٹاؤن کمیٹی تلہار کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مسائل کی طرف توجہ دی بلاتفریق شہر کی گلیوں کی مرمت کی اور ٹف ٹائل لگائے واٹرسپلائی کی چالیس سالہ بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام بھی مرحلے وار جاری ہے شہر کے بجٹ کے حساب سے ترقی کام کیے جاتے ہیں میں ایک تو اتنے بڑے شہر کے تمام مسائل کو حل نہیں کرسکتا شہری تھوڑا صبر سے کام لیں اگر میرے دورانیے میں شہر کا نقشہ تبدیل نہ ہوجائے تو تنقید کرنا دوسری جانب شہری سوشل میڈیا کی اس جنگ کے خوب مزے لے رہے ہیں اور شہر کی گلیوں محلوں میں اس الفاظی جنگ پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا الفاظی جنگ شہر کی شہر کے
پڑھیں:
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے شخص کا نام بتانے سے صاف انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔
پوچھے گئے سوالات
ایف آئی اے کی ٹیم، جس کی قیادت ایاز خان کر رہے تھے، نے عمران خان سے پوچھا
آپ کا سوشل میڈیا (ایکس/ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون چلاتا ہے؟
کہاں سے اسے آپریٹ کیا جاتا ہے؟
کیا آپ نے کسی اور کو اس اکاؤنٹ تک رسائی دی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ وہاں سے جو پوسٹس ہوتی ہیں، وہ ریاست مخالف ہو سکتی ہیں؟
عمران خان کا جواب
عمران خان نے تمام سوالات سننے کے بعد دو ٹوک انداز میں کہا میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے، میں نہیں بتاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو تحریری طور پر دیا جائے اور جواب وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں دیں گے۔
ایف آئی اے ٹیم کا دورہ
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل میں موجود رہی، مگر عمران خان کی جانب سے اکاؤنٹ ہینڈلر کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔