سلمان خان کی فلم سکندر کیوں فلاپ ہوئی؛ نواز الدین صدیقی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر" کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔
نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔
نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟
انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن ہے، یہ کوئی تصویریں بنانے جیسا انفرادی کام نہیں۔
نواز الدین نے کہا کہ ایک سپر اسٹار عام فلم کو بھی بڑی بنا دیتا ہے اور سلمان خان جیسا اسٹار تو فلم بینوں کو کھینچ لاتا ہے۔
ادکار نے بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بھائی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے خود ڈائیلاگ دیے تھے۔ وہ لوگوں کو آگے لاتے ہیں۔ حوصلہ دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ عید پر ریلیز ہونے کے باوجود سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر صرف 110 کروڑ روپے کما سکی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الدین صدیقی نواز الدین کہا کہ
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔