فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرناچاہئے، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، انہیں کوئی شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔
بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم پی ٹی آئی
پڑھیں:
سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کا کیس، ٹک ٹاکر عدالت ہی نہیں آئیں
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل موجود تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو، بصورت دیگر مدعیہ کو خود آنا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج پیش ہوسکتی ہیں تو بہتر ہے، ورنہ آئندہ تاریخ دے دی جائے گی۔
بعد ازاں عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کی پیشی تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔