پرنس ہیری کا شاہی خاندان سے صلح کا عندیہ، سیکیورٹی تنازع پر شدید مایوسی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
برطانوی شہزادے ہیری نے ایک انٹرویو میں شاہی خاندان سے صلح کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صلح چاہتے ہیں اور مزید لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، زندگی قیمتی ہے۔
بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پرنس ہیری نے کہا کہ وہ شاہی خاندان سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، تاہم وہ برطانیہ میں سیکیورٹی کے قانونی مقدمے میں شکست سے شدید مایوس ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد بادشاہ چارلس اب ان سے بات نہیں کرتے اور اس کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میرے والد کے پاس اور کتنا وقت ہے، میں ان سے مزید جھگڑا نہیں چاہتا۔
مزید پڑھیں: برطانوی میڈیا گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی کیوں مانگی؟
پرنس ہیری نے بتایا کہ عدالت میں اپیل ہارنے کے بعد وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، کیونکہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں شاہی حیثیت سے الگ ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں کی گئی تبدیلیاں ان کے لیے، ان کی اہلیہ اور بعد میں ان کے بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوئیں۔ سب جانتے تھے کہ ہمیں خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، شاید یہی سوچا گیا کہ ہم خوفزدہ ہو کر واپس آجائیں گے۔
انہوں نے سیکیورٹی فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ میرے خاندان کے لیے بھی بہت مایوس کن ہے۔
پرنس ہیری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے بادشاہ سے اس تنازع میں مداخلت کی درخواست نہیں کی، بلکہ صرف اتنا کہا کہ ماہرین کو اپنا کام کرنے دیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ صدر بنے تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مزید قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں اب اندازہ ہو گیا ہے کہ عدالتوں کے ذریعے جیتنا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دل میں اپنے ملک کے لیے ہمیشہ محبت رہی ہے، یہ افسوس کی بات ہے کہ میں اپنے بچوں کو اپنی جنم بھومی نہ دکھا سکوں گا۔
پرنس ہیری نے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات میں ماضی کی تلخیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب انہیں معاف کرچکے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ خاندان کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ بی بی سی پرنس ہیری چارلس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ پرنس ہیری چارلس پرنس ہیری نے شاہی خاندان انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔