نئی دہلی:بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔ جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے۔
بھارتی را کے سابق سربراہ نے پہلگام واقعہ کو سیکیورٹی ناکامی قراردے دیا، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔
امر جیت سندھ دولت نے اعترافی بیان میں کہا کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی، جنگ کا مطلب نیو کلیئر جنگ ہے، جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔
سابق سربراہ را امرجیت سنگھ کہا کہنا ہے کہ پہلگام کے ثبوت دینے سے معاملہ عالمی سطح پر پھیل جائے گا، کشمیری مسلمانوں پر بھارت میں تشدد غلط ہے، پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں۔
 دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بیان پہلگام واقعہ کے فالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے، بی جے پی نے ہر دور حکومت میں فالس فلیگ حملے کئے۔
 ماہرین نے کہا کہ بی جے پی نے انتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور ان سے سیاسی فائدہ اٹھایا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے سابق سربراہ فالس فلیگ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ،وزارت داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔

ایکسپریس کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی، وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گھڑ سوار اور عقوبت خانہ!
  • ملک میں کوئی قانون، انصاف اور عدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ،وزارت داخلہ
  • مودی سرکار آپریشن سندور میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرے، سابق فوجیوں کا مطالبہ
  • پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
  • پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
  • 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما ؤں کو سزائیں، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9مئی کے مقدمات میں سزائیں،سربراہ پلڈاٹ سربراہ بلال محبوب کا اہم بیان
  • بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار کو آپریشن سندور ناکامی پر گھیر لیا
  • سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی