وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
وزیرِاعظم سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، بھارتی اقدامات اور جارحانہ انداز سے پاکستان کی توجہ دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے ہٹانا ہے، پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پہلگام واقعے کی قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستان موجودہ بحران پر اپنا مؤقف پیش کرنے کےلیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت کو مائل کریں، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر یو اے ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات پہلگام واقعے شہباز شریف پاکستان کے نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کر دیا
پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رہنما اپنا نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان کی شفاف آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھارت نے مسترد کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے، بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اورخود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغاز میں ہی مارے گئے، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، ہمارے نزدیک تعلقات کا واحد اصول خود مختاری کا احترام اور اقوام متحدہ چارٹر پر عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیے آپریشن سندور مودی کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا، راہول گاندھی جنگ رکنے کا اعلان ہماری فوج یا حکومت نے نہیں امریکی صدر نے کیا: پریانکا گاندھی پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ چدم برم کے بیان پر امیت شاہ برہمترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر ایٹمی بلیک میلنگ کے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے بھارت کو روایتی صلاحیتوں کے ذریعے روکا، بھارتی رہنماؤں کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی پر فخر افسوس ناک ہے، بھارت غلط معلومات، جنگی جنون سے خطہ غیر مستحکم کررہا ہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔