اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کی ہے۔

 پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے

سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے تعاون سے گزشتہ پندرہ ماہ کے محنت سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کو مستحکم کرنے پر حکومت کی مکمل توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب سمیت برادر ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالیں،  انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی

سعودی سفیر نے اس اہم معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امن باوقار ہو تو ہی قابل قبول ہے،رضوان سعید شیخ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو ایک اہم انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دوٹوک اور ذمہ دارانہ مؤقف پیش کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، لیکن اسے ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو ہم بھرپور قوت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر صرف ایسا امن جو باوقار ہو اور ہماری خودمختاری کا ضامن ہو۔

پہلگام واقعے کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ بھارت نے تاحال پاکستان یا عالمی برادری کے سامنے کوئی بھی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا، اور پاکستان اس طرح کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں اور انتظامی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سات لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر میں امن قائم نہیں کر سکتا، تو یہ خود اس کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، جہاں گزشتہ سال تقریباً ایک ہزار دہشتگرد حملے ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے، اور اس جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر کا معاشی نقصان بھی برداشت کیا۔

انٹرویو کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی مؤثر وضاحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر اعتماد سازی اور بھارت کی یک طرفہ بیانیے کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات ،پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر کی ملاقات
  • سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
  • خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیےتمام برادر ممالک ہندوستان پر دباؤ ڈالیں، وزیر اعظم کی سعودی سفیر سے گفتگو
  • وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی
  • امن باوقار ہو تو ہی قابل قبول ہے،رضوان سعید شیخ
  • وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات،شہباز شریف کاموجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط حمایت کرنے پر اظہار تشکر
  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت