بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔
بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال ہے، جس میں انہوں نے ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیراعظم کے سرکاری چینل تک کو بلاک کرکے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے۔
یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ یہ بھارت کے جمہوری دعوؤں کو بھی مشکوک بنا دیتا ہے۔ اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت حقائق کو سننے اور دیکھنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔
یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ پاکستان سے متعلق ہر مثبت بات کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت نے متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کے واضح انحراف کی نشاندہی کرتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینل
پڑھیں:
مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک
احمد منصور : پہلگام فالس فلیگ آپریشن/ حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، بھارتی میڈیا کا بھی اعتراف
مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل ، ذرائع
ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
1 مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا
پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا، ذرائع
پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش، ذرائع
مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں، ذرائع
اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کر دئیے، ذرائع
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں، دفاعی ماہرین
پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا، دفاعی ماہرین