بھارت ایک بڑھک مار کر دھمکی دیکر خود ٹریپ ہو چکا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
لاہور:
تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا دیکھیں کہ امریکی وزیرخارجہ دونوں ممالک کے ساتھ بات کر رہے ہیں، انڈیا کا جتنا بڑا حجم ہے جو چودھراہٹ چین کے مقابلے میں امریکا کی مدد سے بنا رہا ہے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہوتا لیکن امریکا ہمارے وزیراعظم کی اس پیش کش کے ساتھ کھڑا ہوگیا جو انھوں نے کاکول اکیڈمی میں کھڑے ہو کر دی تھی۔
تجزیہ کار خالد قیوم نے کہا پہلگام کا جو واقعہ ہے یہ ڈرامہ جو ہے بھارتی حکومت کی طرف سے جو ڈرامہ ہے ، یہ بے نقاب ہو چکا ہے بالکل اسی طرح جس طرح پلوامہ اور اس سے پہلے جو واقعات ہوتے رہے ہیں، بھارتی حکومت کے جو ڈرامے ہیں وہ بے نقاب ہوتے رہے ہیں۔
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی اعتبار سے چھوٹی نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اسٹیٹ کاکردار ادا کیا ہے، پلوامہ ہو پہلگام ہو یا اس قسم کے کوئی بھی دہشت گردی کے واقعات جو بھارت میں ہوئے ہیں اس کا فوری طور پرالزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے لیکن پاکستان ہمیشہ بردباری کے ساتھ ہر الزام کا جواب دیتا ہے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ اس وقت بھارت نے جو ڈرامہ کیا جس طرح بھی کیا اس نے کوشش کی کہ دنیا بھر میں ثابت کرکے کہ پاکستان کی طرف سے یہ دہشت گردی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس کا پول دنیا بھر کے سامنے کھل گیا ہے کہ یہ انھوں نے خود رچایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی عائد
اسلام آباد:پہلگام واقعے کے بعد پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے تناظر میں پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی لگ گئی۔
کے آر ٹی ایی نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے روک دیا جبکہ پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارباب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کیے، احمد حسن عربی کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہ ہو سکا۔
اس صورتحال میں بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔