جنیوا میں مصدق ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں،مختلف فورمزمیں پاکستان کی نمائندگی کی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
(جاری ہے)
ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔