Jang News:
2025-05-02@14:15:37 GMT

جنیوا میں مصدق ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

جنیوا میں مصدق ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

فائل فوٹو

وفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔

وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللّٰہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا،وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، پورے سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگا، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، اگلے سال سے ایف بی آر صرف ٹیکس کلیکشن ایجنسی ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں 70 سے زائد ملاقاتیں کیں جن میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں اور تھنک ٹینکس شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آچکی ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 75 فیصد سے کم ہوکر 65 فیصد ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے پہلی مرتبہ دودھ، آٹو سیکٹر سے گاڑیاں اور فرنیچر سعودی عرب برآمد کیا گیا ہے، ایس آر اوز میں ترامیم اورسٹرکچرل اصلاحات پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ 24 ریاستی ادارے نجکاری کمیشن کو دیئے جاچکے ہیں، جن میں روزویلٹ ہوٹل اور ایئرپورٹس کی آو¿ٹ سورسنگ شامل ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور 43 وزارتوں میں سے کئی کو ضم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہمیشہ معیشت کا اہم ستون رہا ہے اور حکومت آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر خصوصی توجہ دے گی، پاکستان کے ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکس دہندگان کیلئے نظام آسان سے آسان بنانا چاہتے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، عوام بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے، 8 سے 9 فیصد پر ٹیکس معاملات نہیں چل سکتے، جی ڈی پی کے تمام سیکٹرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہو گا، پالیسی ریٹ میں ایک ہزار بیسز پوائنٹس کم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنیوا میں مصدق ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں،مختلف فورمزمیں پاکستان کی نمائندگی کی
  • وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے ملاقات، یواے ای کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے تجاویز طلب
  • کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات
  • عالمی یوم مزدور پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام
  • ملک بھر میں عام تعطیل:اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتیں معطل
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات
  • یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا،وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال