مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2026 کے لیے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سب سے بااثر مسلم شخصیت قرار پائے ہیں، جبکہ پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ 50 شخصیات میں پاکستان کے دیگر ممتاز علما بھی شامل ہیں، جن میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان اور دعوتِ اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کے نام نمایاں ہیں۔
پاکستان سے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمٰن، حامد میر، حافظ نعیم الرحمٰن، عمران خان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر نمایاں شخصیات بھی 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔
اس فہرست میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی شامل ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، ترک انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن، فلسطینی رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشرع بھی بااثر مسلم رہنماؤں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک
مقصود بھٹی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے صدر
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔