پہلگام فالس فلیگ؛ بھارت کیساتھ کشیدہ صورتحال پر سفیر پاکستان کا دوٹوک موقف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی چینل کے سامنے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر دو جوہری طاقتوں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔
انہوں نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر 7لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن کو یقیی نہیں بنا سکتی تو یہ بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے تقریباً ایک ہزار واقعات پیش آئے۔
امریکا میں سفیر رضوان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان بھی اٹھایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ نے کہا کہ سفیر پاکستان
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
کراچی:سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر شرجیل میمن نے کہا افسوس ناک بات ہے کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام ہے، ن لیگ کی پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
https://x.com/sharjeelinam/status/1968512686800642364
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے باعث پنجاب کے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
سینیئر وزیر نے پوسٹ کے آخر میں #SindhStandsWithPakistan کا ٹرینڈ بھی چلایا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رضوان رضی نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سندھ میں ڈیموں سے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
رضوان رضی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ پر #punjabStandsWithRaziDada کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا