پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔

گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔

قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ "وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے"۔

مزید پڑھیں: آفریدی کی فوجی شرٹ میں تصویر اور چائے کے کپ نے بھارتیوں کو آگ لگادی

تاہم اس بیان پر اب باکسر گورو بیدھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1971 میں 93,000 پاکستانی فوجیوں نے ہمارے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے، ہمیں طاقت کا سبق نہ سکھائیں تاہم وہ یہ بتانا بھول گئے کہ کئی گُنا بڑی فوج ہونے کے باوجود پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری اور 1965 میں انہیں پاکستان کے ہاتھوں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے

بھارتی باکسر کی جانب سے ردعمل پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا تھا کہ ایک بیان پر میڈیا، سابق کرکٹرز اور اب باکسر تک کو وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا تلملا اٹھے

دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بوکھلاہٹ میں آکر متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کردی ہے جن میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق کرکٹر باسط علی کے علاوہ ہانیہ عامر سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ شاہد ا فریدی کے بعد

پڑھیں:

کامونکی میں افسوسناک واقعہ، بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے پھینک دیا

پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • 15 ہزار تنخواہ لینے والے کلرک کی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی
  • مودی سرکار آپریشن سندور میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرے، سابق فوجیوں کا مطالبہ
  • پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
  • سابق بھارتی وزیراعظم کا پوتا گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار
  • شاہد آفریدی کا’’لائن کنگ اسٹائل‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
  • پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
  • کامونکی میں افسوسناک واقعہ، بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے پھینک دیا
  • ’آپریشن مہادیو‘؛ بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی نئی چال
  • پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ تک جا پہنچی بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  • حلال اور حرام کے درمیان ختم ہونے والی لکیر