انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق چیلنجز ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مل کر بڑے آپریشنز کررہی ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشنز سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، پولیس کی صلاحیت بڑھانے پر بھرپور توجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم میں تمام بنکرز ختم کردیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں غیر قانونی ہتھیاروں کو جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، کرم کی ٹل شاہراہ (مین روڈ) کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشنز امن و امان چیلنجز خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیلنجز خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز وی نیوز

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بچاؤ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور پہلگام واقعے پر کہا کہ بھارت نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب ملے گا، ہمارے پاس ایٹم بم ہیں وہ چاند دیکھنے کے لیے نہیں رکھے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام ترشی کر رہا ہے جس سے ساری دنیا میں رسوا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹ فرداً فرداً بے نقاب ہو رہا ہے، سب کو پتا چل رہا ہے کہ بھارت بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے، ہماری فوج اور دفاعی اداروں میں بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہم ہر چیز استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں جو واقعہ ہوا تھا وہ پاکستان نے کیا تھا؟ جو کینیڈا کا وزیراعظم بھارت کو برا بھلا کہہ رہا تھا، امریکا اور چین والوں کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ بھی پاکستان نے کیا تھا، کیا مودی کو گجرات کے قصائی کا نام پاکستان نے دیا، مودی نے گجرات کے مسلمانوں پر بہت مظالم کیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ بچاؤ تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا اور دمادم قلندر ہوگا، صوبے کو آگے لے کر جانا ہے اور امن قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ہمیں اپنی بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، بجلی اور گیس مہیا کرنا چاہیے، تاجروں کو ٹیکسز کے حوالے سے مشکلات ہیں، ان کا مسلہ حل کرنا چاہیے۔

گونر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بزنس کمیونٹی صوبہ اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجر برادری کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی.

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات ،پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا
  • خیبر پختونخوا: آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئیں، پولیس رپورٹ
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر
  • پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا  کے 29 اضلاع میں جنگی سائرن نصب کی ہدایت
  • گورنر خیبرپختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • راولپنڈی؛ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے خاتون کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری دیدی
  • لاہور: نماز کیلئے مسجد آنے والے 11 سالہ لڑکے سے قاری کی بد فعلی
  • تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے