صوابی اور بنوں میں دہشتگردی کے واقعات، 3 اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے۔ صوابی میں تھانہ صوابی کی حدود جھنڈا چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے مطابق نامعلوم افراد نے جھنڈا چوکی پر اچانک فائرنگ کی تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بنوں کے علاقے ڈومیل میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے، فائرنگ کی زد میں آ کر تین شہری بھی زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر کے جی این ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسپانس کے طور پر بنوں پولیس کی اضافی نفری اور بکتر بند گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہلکار شہید فائرنگ کی سی ٹی ڈی زخمی ہو ہو گئے
پڑھیں:
کراچی: خاتون پولیس اہلکار کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش ہے، گولی لگنے سے زخمی خاتون اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔
خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبۂ تفتیش میں تعینات ہے۔