شراب سپلائی کا معاملہ؛ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
راولپنڈی:
ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں الکوحل شراب سپلائی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اور طارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات ہیں۔
الکوحل شراب سے بھرے ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اَپ گاڑی پکڑی، پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے اس دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا۔
پولیس نے دو اہلکاروں سمیت محمد طلحہٰ علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موٹروے پیدل کراس کرنامہنگا پڑا گیا، شہری کے خلاف مقدمہ درج
موٹروے پولیس نے لاہور میں ایک شہری کے خلاف موٹروے پیدل کراس کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل عبور کیا، جو قانوناً جرم ہے اور جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔
موٹروے پولیس نے اس غیر قانونی اقدام پر تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 290 اور 291 کے تحت درج کرنے کے لیے استغاثہ جمع کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں ماضی میں کئی سنگین حادثات کی وجہ بن چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری فٹ برج استعمال کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ رکھ سکیں۔
موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور موٹرویز جیسے حساس اور تیز رفتار ٹریفک زونز میں احتیاط برتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی آر موٹر وے موٹر وے پولیس