راولپنڈی :شراب سپلائی میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں پک اپ وین سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے، مذکورہ ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔
اس واقعہ میں راولپنڈی پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں سمیت محمد طلحہ اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اورطارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات تھے، دونوں گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اپ گاڑی پکڑی۔
مذکورہ پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ اسی دوران سول لائن پولیس نے چھاپہ مار دیا، ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور پولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امتناع منشیات پولیس آرڈر تھانہ آر اے بازار تھانہ ریس کورس تھانہ سول لائن چھاپہ مار کارروائی ڈرم ڈھیری حسن آباد راولپنڈی شراب لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امتناع منشیات پولیس آرڈر تھانہ آر اے بازار تھانہ ریس کورس تھانہ سول لائن چھاپہ مار کارروائی ڈھیری حسن آباد راولپنڈی لاہور
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
کوئٹہ:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون نے کارروائی کےدوران کوئٹہ اورگوادرکے مختلف علاقوں میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے چیک بکس،موبائل فونز اورحوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کرلیےگئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تاہم گرفتارملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔