قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فائل فوٹو
قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ اسکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609، 610 منسوخ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسکردو کی پروازیں پی کے 455 ، 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئر پورٹ حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہے۔
کراچی کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 روانگی میں پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔