ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، بھارتی عسکری قیادت بکھرنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظر آئے اور راستہ بھول گئے۔ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے، ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایئر مارشل ایس پی دھارکر جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور موثر طور پر روکا۔
نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظر آئے اور راستہ بھول گئے۔ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے، پہلگام فالز فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے۔ اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ وارانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔ دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل
پڑھیں:
پہلگام حملے کے صرف 5 منٹ بعد الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش ایک مثبت پیشرفت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رابن رافیل نے کہا ہے کہ واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔
رابن رافیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت کے عوام اپنی قیادتوں کو سمجھائیں کہ بس بہت ہوگیا ہے۔